چنتامنی:11 /اگست(محمد اسلم ؍ ایس او نیوز )یہاں کے تعلقہ پنچایتی ای۔او۔کے حیثیت سے آج سی۔شرنیواس نے عہدہ کا چارج لیا ۔واضح رہے کہ یہاں کے تعلقہ پنچایتی میں ای۔او۔کے حیثیت سے خدمت کررہے وینکٹیش اپا کو حکومت نے کولار ضلع ملباگل تعلق پنچایتی کے ای۔او۔کا عہدہ دے کر وہاں روانہ کیا ہے ۔عہدہ کا چارج لئے نئے ای۔او۔سی۔شرنیواس نے آج آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دیہی علاقوں کے جو بھی مسائل ہیں انھیں عنقریب حل کرنے کے لئے ہر گرام پنچایت میں پروگرامس کیاجائے گا ۔اور بہت ہی جلد حلقہ کے جتنے بھی گرام پنچایتی ہیں تمام گرام پنچایتوں کا دورۂ کرکہ گرام پنچایتی سے عوام کو ملنے والے اسکیموں کے متعلق بیداری دلانے کیلئے گرام پنچایتی افسران کو تاکید کی جائے گی انہوں نے دیہی علاقوں کے عوام کو اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ دیہاتوں کے جو بھی مسائل ہے اُس کے متعلق اپنے گرام پنچایتی افسران کو شکایت کی جائے اگر وہاں اُس کا حل نہیں نکلا تو خود مجھے شکایت کرے ۔